اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں برما میں مسلمانوں پر تشدد کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا جبکہ مظاہرین نے بھارتی پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نذرآتش کیا۔
روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و جبر کے خلاف نماز جمعہ کے بعد اننت ناگ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین نے جموں و کشمیر پولیس کی ایک رکشک گاڑی کو نذر آتش کیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اس وقت پولیس و فورسز کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب نماز جمع کی ادائیگی کے بعد عوام نے برما میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف احتجای ریلی نکالی۔
مظاہرین روہنگیائی مسلمانوں پر ہورہے ظلم و تشدد کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد کو چوٹیں آئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگ روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم کے خلاف ایک پر امن جلوس کی شکل میں نعرے بازی کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں اجازت نہیں دی اس بات کو لیکر نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس و فورسز پر پتھراو شروع کیا۔
پولیس نے عوامی مزاحمت کو روکنے اور احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔ مشتعل ہجوم نے پولیس کی ایک رکشک گاڑی کو بھی نذر آتش کیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک فورسز و مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲